اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ بحرین کے بزرگ عالم دین آیت اللہ شیخ عیسی قاسم نے تاکید کی ہے کہ آل خلیفہ حکومت، ملک بھر میں عوامی احتجاجی مظاہروں میں کمی لانے کے لئے، فوری طور پر جمعت اسلامی الوفاق کے سیکریٹری جنرل شیخ علی سلمان کو باعزت رہا اور معذرت خواہی کرے۔
رپورٹ کے مطابق آیت اللہ شیخ عیسی قاسم نے اپنے جاری ایک بیان میں کہا کہ پورے بحرین میں احتجاجی مظاہرے شیخ علی سلمان کی رہائی تک جاری رہینگے۔
آیت اللہ شیخ عیسی قاسم نے مزید کہا کہ بحرین کے عوام اپنے مطالبات کے حق میں مختلف صورتوں میں پرامن احتجاج کرنے کے پابند ہیں اور یہ مظاہرے اس وقت تک جاری رہینگے جب تک تمام سیاسی قیدیوں کو رہا نہیں کیا جاتا۔
بحرین کے بزرگ عالم دین نے کہا کہ شیخ علی سلمان کے بیانات اور ان کا موقف ان کی صداقت، اخلاص اور امن پسندی کا گواہ ہے، جبکہ دوسری جانب آل خلیفہ حکومت مجرم پہچانی جاچکی ہے۔
آیت اللہ عیسی قاسم نے کہا کہ شيخ علی سلمان نے نہ دہشتگردی کی دعوت دی ہے اور فتنہ انگیزی کی بلکہ انہوں نے ہمیشہ عوام سے پرامن مظاہرے کرنے کی تاکید کی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲